حیدرآباد۔14اکتوبر (اعتماد نیوز) عوام کی مجبوری کو بہانہ بناتے ہوئے
وشاکھا پٹنم میں طوفانی صورت حال کے بعد عوام کو غذائی اجناس کے لئے تڑپنا
پڑ رہا ہے۔ لیکن چند حیوان صفت تاجروں کی جانب سے مجبور عوام کی مجبوری کو
اپنے کاروبار کے عروج کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ جان کر تعجب ہوگا کہ
اس وقت وشاکھا
پٹنم میں مہنگائی اپنے انتہا کو پہونچ چکی ہے۔ چنانچہ ایک
اندا کی قیمت پندرہ روپئے ہے۔
اگر کسی کو آدھے لیٹر کے دودھ کی پیکٹ خریدنی ہو تو 50روپئے ادا کرنا ہوگا۔
جبکہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 200روپئے ہے۔ ایک واٹر باٹل کی قیمت
50-100روپئے تک ہے۔ جبکہ ان تمام اشیا کے حصول کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا
پڑ رہا ہے۔